شادی چلانے کا اصل راز کیا ہے؟ یاسر نواز نے مثالی شوہر بن کر نئے بیاہے جوڑوں کو مشورہ دے دیا

ہماری ویب  |  Sep 13, 2025

"شادی چلانے کا اصل راز خاموشی ہے۔ جب ایک فریق غصے میں ہو تو دوسرے کو خاموش رہنا چاہیے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صرف ایک ہی طرف خاموشی اختیار کرتا ہے لیکن صبر ہی کامیاب رشتے کی کنجی ہے۔ چاہے لو میرج ہو یا ارینج میرج، ہر رشتے کو مستحکم ہونے میں تین سے چار سال لگتے ہیں۔ اس کے بعد ہی میاں بیوی ایک دوسرے کو بہتر سمجھنے لگتے ہیں اور لڑائیاں کم ہو جاتی ہیں۔"

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ڈائریکٹر یاسر نواز نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ یاسر نواز جو تین دہائیوں سے شوبز کا حصہ ہیں، اپنے والد کی اداکاری کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے خود بھی ایک کامیاب اداکار اور ڈائریکٹر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

یاسر نواز کی ذاتی زندگی بھی مداحوں کے لیے ہمیشہ دلچسپی کا باعث رہی ہے۔ ان کی شادی پاکستان کی مشہور میزبان اور اداکارہ ندا یاسر سے ہوئی جو "مارننگ شو کوئین" کہلاتی ہیں۔ یہ جوڑی شوبز کی مستحکم اور مثالی شادی شدہ زندگی کی بہترین مثال ہے، کیونکہ دونوں نہ صرف ایک دوسرے کے کیریئر کو سپورٹ کرتے ہیں بلکہ اپنی خاندانی زندگی کو بھی خوبصورتی سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

یاسر نواز نے حال ہی میں شو "گپ شب" میں شرکت کے دوران اپنی شادی کے کامیاب ہونے کا راز بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہر رشتے کو وقت دینا ضروری ہے کیونکہ پہلے تین چار سال میں ہی اصل آزمائش ہوتی ہے، اور اس دوران صبر و تحمل ہی شادی کو مضبوط بناتا ہے۔

ان کے اس بیان نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ واقعی ایک کامیاب رشتہ محض محبت پر نہیں بلکہ صبر، برداشت اور ایک دوسرے کو وقت دینے پر قائم رہتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More