قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولنگ کوچ مورنی مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مورنی مورکل کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جارہی۔ مورکل کا پی سی بی کے ساتھ ورلڈ کپ تک ذمہ داریاں سنبھالنے کا معاہدہ تھا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق باولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کے باعث استعفیٰ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر میں قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے سابق کرکٹر عمرگل کو باولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔