سیمنٹ کی نئی قیمت سامنے آ گئی

سچ ٹی وی  |  Apr 08, 2025

اپریل 2025 میں پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی، جو تعمیراتی شعبے میں سست روی کے باوجود جنوبی علاقوں میں بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتی ہے۔

ملک بھر میں مقامی سیمنٹ کی فروخت تقریباً 3 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ فی بوری قیمت 1300 سے 1400 روپے کے درمیان رہی۔

مارچ 2025 میں مجموعی طور پر سیمنٹ کی ترسیل 3.569 ملین ٹن رہی، جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 9.48 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ تاہم قیمتوں میں کمی نے خاص طور پر جنوبی پاکستان میں طلب کو سہارا دیا، جہاں ترسیلات میں 3.96 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 1.12 ملین ٹن تک پہنچ گئیں۔ اس کے برعکس شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فروخت میں 14.54 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جہاں صرف 2.450 ملین ٹن سیمنٹ کی ترسیل ہو سکی۔

اپریل میں مختلف کمپنیوں کی سیمنٹ کی قیمتوں میں تھوڑا بہت فرق دیکھنے میں آیا۔ فلائنگ پاکستان سیمنٹ کی قیمت 1,325 روپے رہی، چرات 1,360، کوہاٹ 1,365، جبکہ لکی سیمنٹ 1,375 روپے میں فروخت ہوئی۔ پاینیر سیمنٹ 1,380، بیسٹ وے 1,390، اور ڈی جی خان اور میپل لیف سیمنٹ کی قیمت سب سے زیادہ یعنی 1,400 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More