انگلش بولنے کا شوق ہے تو گوگل سے سیکھ لیں کیونکہ ۔۔ آپ جانتے ہیں اب گوگل انگلش بولنا بھی سکھائے گا؟

ہماری ویب  |  Oct 21, 2023

گوگل نے انسانی زندگی کو بہت آسان بنادیا ہے، صارفین ہر مسئلے کے حل کیلئے گوگل سے مدد لینے کے عادی ہوچکے ہیں اور مختلف بولیوں کا ترجمہ کرنے کیلئے بھی گوگل سے ہی مدد لی جاتی ہے تاہم اب گوگل نے انگریزی بولنے کا شوق رکھنے والوں کو انگلش سکھانے کا بیڑہ بھی اٹھالیا ہے۔

گوگل نے بتایا ہے کہ سرچ کا ایک نیا فیچر آئندہ چند روز میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور اگر آپ انگلش زبان بولنا سیکھنا چاہتے ہیں تو گوگل اس میں بھی آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ تو آپ جانتے ہیں کہ گوگل کی جانب سے حالیہ برسوں میں ایسی متعدد سروسز جیسے گوگل اسسٹنٹ اور ٹرانسلیٹ پر متعارف کرائی گئی ہیں جو مختلف زبانوں کے ترجمے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

اب گوگل کی جانب سے ایک ایسی سروس متعارف کرائی جا رہی ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے گوگل سرچ کی مدد سے صارفین کو انگلش بولنے یا سیکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔

گوگل سرچ کی جانب سے اس فیچر کے تحت صارف کو مختلف الفاظ یا جملے بولنے کی مشق کرائی جائے گی۔۔گوگل کے مطابق یہ فیچر مستقبل قریب میں دیگر ممالک میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس طرح کی ہر مشق کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ ہوگا جبکہ گوگل سرچ کی جانب سے صارف کی کارکردگی پر فیڈ بیک بھی دیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر ارجنٹائن، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو، وینزویلا اور بھارت میں اینڈرائیڈ صارفین کیلئے دستیاب ہوگا جس کو بعد میں دیگر ممالک کے صارفین تک بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More