مہنگے ایندھن کا حل سامنے آگیا ۔۔ پیٹرول کے بجائے سورج کی روشنی سے چلنے والی منفرد گاڑی سامنے آگئی، یہ کیسے چلتی ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 18, 2023

مہنگے ایندھن کے استعمال اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے پوری دنیا اس وقت سولر سسٹم کی طرف مائل ہورہی ہے، کئی ممالک میں مختلف امور کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ گاڑیاں بھی متبادل طریقوں سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، اسی سلسلے میں ایک ایسی گاڑی تیار کی گئی ہے جو سورج کی توانائی سے سفر کرتی ہے۔

اسٹیلا ٹیرا نامی اس گاڑی کو نیدرلینڈز کی ایک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے طالبعلموں نے ڈیزائن کیا ہے، ایک گاڑی کو دنیا کی پہلی آف روڈ سولر پاور کار قرار دیا گیا ہے جس نے مراکش اور صحارا میں ایک ہزار کلومیٹر کی آزمائشی ڈرائیو مکمل کرلی ہے۔

اس اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی) کی چھت پر سولر پینلز نصب ہیں جو سورج کی توانائی کو الیکٹرک بیٹری میں پہنچا کر گاڑی کو چلاتے ہیں، 2 نشستوں والی اس گاڑی نے ہر طرح کے خراب راستوں پر سفر مکمل کیا ہے۔

90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی اس گاڑی کا مجموعی وزن 12 سو کلو گرام ہے اور سورج کی روشنی میں یہ بلا رکے 440 میل تک سفر کر سکتی ہے، یعنی یہ گاڑی طویل فاصلے تک محض سورج کی توانائی سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسے ڈیزائن کرنے والی ٹیم کے مطابق یہ گاڑی ایسے دور دراز کے علاقوں کے لیے بہترین ہے جہاں سڑکیں ناپید ہوتی ہیں اور ایندھن کا حصول مشکل ہوتا ہے۔

ٹیم میں شامل افراد نے بتایا کہ اس گاڑی کا سورج کی روشنی کو توانائی میں بدلنے والا نظام 97 فیصد تک مؤثر ثابت ہوا ہے۔ ہلکے وزن کے باعث مشکل راستوں میں اس کے پھنسنے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More