گوگل پر بھی گروپ بن سکتا ہے اور ۔۔ یہ خفیہ ٹرکس جان کر آپ بھی گوگل کروم کے ایکسپرٹ بن سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Oct 16, 2023

2008 میں متعارف ہونے والا گوگل کروم ویب براؤزر کروڑوں افراد روزانہ استعمال کرتے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ اس کا استعمال آسان ہونا ہے اورانٹرنیٹ استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد ویب براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں۔

اگرچہ گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے مگر اس میں کچھ خامیاں بھی موجود ہیں، خاص طورپر یہ ریم کا بہت زیادہ استعمال کرتا ہےمگر اب کروم کے نئے میموری سیور فیچر سے ریم کے مسئلے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

برسوں سے استعمال کے باوجود آج بھی متعدد افراد اس میں موجود چند بہترین ٹِرکس سے واقف نہیں اگر آپ بھی گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو یہ ٹرِکس آپ کو ضرور پسند آئیں گی۔

اس مقصد کے لیے کسی ایک اوپن ٹیب پر ماؤس سے رائٹ کلک کرکے ایڈ ٹیب ٹو نیو گروپ آپشن کا انتخاب کریں۔وہاں آپ سے گروپ کا نام رکھنے کا کہا جائے گا جبکہ 9 مختلف رنگوں میں کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

جب گروپ ٹیب بن جائے تو اس میں مزید ٹیبز کا اضافہ کر سکتے ہیں یا ضرورت پڑنے پر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔جب آپ کسی گروپ ٹیب پر ماؤس سے لیفٹ کلک کرتے ہیں تو اس میں موجود ٹیبز کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

اس کے لیے میموری سیور فیچر کو ٹرن آن کرنا ضروری ہے۔ اس پر کلک کرنے پر ایک نیا پیج اوپن ہوگا جس میں میموری سیور کا فیچر موجود ہے جسے ٹرن آن کر دیں۔یہ تجرباتی فیچرز تمام صارفین کو دستیاب ہوتے ہیں مگر ان کا استعمال احتیاط سے کرنا ہوتا ہے۔اگر آپ نئے فیچرز استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو تجرباتی فیچرز کو آزما سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More