ایکس کے مقابلے کیلئے میدان میں آنے والی میٹا کی ایپ تھریڈز نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کرلیا ہے۔
واٹس ایپ، فیس بک ، انسٹاگرام کمپنی میٹا کے مالک مارک زگربرگ ایکس کے مالک ایلون مسک کو تھریڈ بناکر چیلنج دینے کے بعد پوری طرح تھریڈز کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔
میٹا نے تھریڈز کو اس بہترین وقت میں لانچ کیا تھا جب ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے کئی نئی اقدامات جیسے نام اور لوگوکی تبدیلی، بلیو ٹک فیس وغیرہ نے صارفین کو بدظن کردیا تھا۔
تھریڈز میں صارفین کو سہولت اور جدت کی فراہمی کے لیے ایڈٹ کے لیے بٹن اور وائس نوٹ فیچر کا بھی اعلان کیا گیا ہے ان فیچرز کے اضافے سے صارفین پانچ منٹ کی ویڈو میں جتنی بار چاہیں پوسٹ میں ترمیم کر سکیں گے۔
تھریڈز، پوسٹ کرنے کا ایک نیا طریقہ بھی شروع کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین صوتی پیغامات کو ریکارڈ اور شیئر کرسکیں گے یا پوسٹ پر صوتی جواب دے سکیں گے۔
وائس تھریڈز استعمال کرنے کے لیے، صارفین کو صرف مائیکروفون آئیکون پر ٹیپ کرنے اور ریکارڈنگ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ آڈیو کلپ کا ایک کیپشن خود بخود تیار ہو جائے گا، جس میں صارف ضرورت پڑنے پر ترمیم بھی کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اپنے صارفین سے رویہ نامناسب تھاجس کی وجہ سے لوگ ٹوئٹر سے بدظن ہورہے تھے، ایسے میں میٹا کے مارک زگر برگ نے رواں برس جولائی میں تھریڈ لانچ کرکے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔