ٹیکنالوجی میں انقلاب ۔۔ سائنسدان پراسرار خلائی مقناطیس سے کیا کرنے والے ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 10, 2023

مقناطیس ایسا مواد ہے جس میں بیرونی مقناطیسی میدان تیار کرنے اور لوہے کو متوجہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور دوسرے جیسے کوبالٹ، نکل، ایلومینیم وغیرہ بلکہ دیگر مقناطیسی جسموں کو بھی پیچھے ہٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چین دنیا میں مقناطیس کی فراہمی میدان میں سب سے آگے ہے تاہم اب سائنسدانوں نے ایک پرارسرار خلائی مقناطیس تیار کرلیا ہے۔

اس وقت استعمال ہونے والی زیادہ تر ٹیکنالوجی میں وہ مقناطیس استعمال ہوتے ہیں جو عام طور پر نایاب زمینی عناصرسے بنائے جاتے ہیں۔ یہ عناصر زمین کی نچلی پرت پر پھیلے ہوتے ہیں اور ان کو اکٹھا کرنا مشکل ہوتا ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے زمین پر ایسا خلائی مقناطیس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو چین پر انحصار ختم کر سکتا ہے۔محققین ٹیٹرٹائنائٹ کو ایک ’خلائی مقناطیس‘ کہتے ہیں جو توانائی کو صاف کرنے والی ٹیکنالوجی میں انقلاب لا سکتا ہے۔

امریکی محکمہ توانائی کے 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق چین تقریباً 58 فی صد نایاب زمینی کان کنی اور 92 فی صد مقناطیس کی پیداوار پر کنٹرول رکھتا ہے جبکہ امریکا عالمی سپلائی میں تقریباً 15 فی صد کا شراکت دار ہے۔

مقناطیس فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اہم سمجھی جانی والی برقی گاڑیوں، پون چکیوں اور دیگر اختراعات کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ کیمبرج کے ایک پروفیسر لنزے گریئر کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی اثرات اور چین پر بھاری انحصار کے درمیان ایسے متبادل میٹریل کی تلاش فوری ضرورت ہے جن کے لیے نایاب عناصر کی ضرورت نہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More