مائیکرو سافٹ ونڈوز 12 آپریٹنگ سسٹم کوکب متعارف کرانے جا رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 09, 2023

معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرائے جانے کی تیاری شروع کردی گئی جسے صارفین جلد استعمال کر سکیں گے۔

ونڈوز سینٹرل کی ایک رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ ونڈوز 12 کو 2024 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹیل کمپنی کے ایک عہدیدار David Zinsner نے ایک کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے ونڈوز 12 کے بارے میں بات کیرتے ہوئے کہا کہ ونڈوز کا نیا آپریٹنگ سسٹم اگلے سال 2024 میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں 2024 ایک اچھا سال ثابت ہوگا کیونکہ ونڈوز کو ریفریش کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 کو 2021 میں متعارف کرایا تھا اور ابھی بھی یہ آپریٹنگ سسٹم تمام صارفین استعمال نہیں کر رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More