موبائل فون کو اکثر لوگ ضرورت کے ساتھ ساتھ دکھاوئے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں اور مہنگے فونز پر مختلف ڈیزائن کے کور لگاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ کور میں کرنسی نوٹ رکھنا پسند کرتے ہیں جو کہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون نے بتایا کہ استعمال کے دوران فون کا پروسیسر گرمائش پیدا کرتا ہے جس کی تپش کے باعث ہوسکتا کہ بیک کور میں رکھے نوٹ کو آگ لگ جائے۔
خاتوں کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹ بنانے کے لیے جو کاغذ استعمال کیا جاتا ہے اس میں کیمیکلز موجود ہوتے ہیں۔ فون گرم ہونے کے باعث نوٹ کو آگ لگنا بہت آسان ہوتا ہے۔اس طرح کے واقعات میں نا صرف صارف کو خطرہ ہے بلکہ موبائل فون کو بھی بری طرح سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔
موبائل فون ایک بہترین مددگار الیکٹرانک ڈیوائس ہے بلکہ کوئی بھی شخص اس سے متعدد سرگرمیاں انجام دے سکتا ہے تاہم کئی بار لوگوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں بڑے نقصان کا سبب بن جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو اب تک کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صافین نے اہم معلومات پر مبنی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا ہے۔