خلا میں نظامِ شمسی کے بغیر آزاد گھومنے والے سیارے دریافت ۔۔ یہ کہاں سے نکل آئے ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 04, 2023

سورج کے گرد چکر لگانے والے اجسام کو تین گروہوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، سیارے، بونے سیارے اور چھوٹے شمسی اجسام میں تاہم ماہرین نے خلا میں آزاد گھومتے سیارہ مشتری کے حجم جتنے دو سیارے دریافت کئے ہیں جو کسی بھی ستارے سے منسلک نہیں ہیں۔

نظامِ شمسی سورج اور ان تمام اجرام فلکی کے مجموعے کو کہتے ہیں جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر سورج کی ثقلی گرفت میں ہیں۔ اس میں 8 سیارے، ان کے 162 معلوم چاند، 3 شناخت شدہ بونے سیارے (بشمول پلوٹو)، ان کے 4 معلوم چاند اور کروڑوں دوسرے چھوٹے اجرام فلکی شامل ہیں۔

یہ حیرت انگیز دریافت دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ نے کی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیارے جوڑی میں حرکت کرتے نظر آتے ہیں۔ ماہرین فلکیات فی الحال ان کی وضاحت کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ان سیاروں کا مشہور Orion نیبولا کے نئے تفصیلی سروے میں مشاہدہ کیا جہاں ان جیسے تقریباً 40 جوڑے سیارے موجود ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ایک امکان یہ ہے کہ یہ سیارے نیبولا کے ان خطوں سے نکلے ہیں جہاں مواد کی کثافت پوری طرح سے ستارے بنانے کے لیے ناکافی تھی جس کی بنا پر یہ اس مقام سے خارج ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More