کیا آپ ستاروں پر یقین رکھتے ہیں؟ ۔۔ جانیں اکتوبر کن 4 ستاروں کیلئے خوش قسمت مہینہ بنے گا؟

ہماری ویب  |  Oct 02, 2023

کہا جاتا ہے کہ فلکیاتی کائنات میں موجود ستارے اور سیارے انسان کی زندگی پر بھرپور انداز میں اثرانداز ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں، جب انسان مشکلات میں گھرا ہو اور اسکو سمجھ نہ آرہا ہو کہ کونسا راستہ اختیار کیا جائے تو وہ علم نجوم کی روشنی میں رہنمائی حاصل کرسکتا ہے، کچھ لوگ تو دن کا آغاز بھی ستاروں کا احوال دیکھنے کے بعد کرتے ہیں جبکہ اکتوبر شروع ہونے پر ماہرین فلکیات نے کچھ پیشگوئیاں بھی کی ہیں۔

ماہرین فلکیات کا تمام برج میں پہلے نمبر پر موجود حمل سے متعلق دعویٰ ہے کہ یہ مہینہ ان افراد کے لیے اچھا اور خوشگوار ثابت ہوسکتا ہے، وہ افراد جن کے رشتہ داروں سے تعلقات اچھے نہیں، وہ اچھے ہونے کا امکانات ہیں جبکہ ترقی ملنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔

اکتوبربرج میزان سے تعلق رکھنے والوں کیلئے شاندار ثابت ہوسکتا ہے لیکن کوشش یہ کرنی ہوگی کہ گھر اور کاروباری اور پروفیشنل زندگی الگ رکھیں، اس کے علاوہ کوئی بھی موقع کو چھوٹا سمجھ کر نہ جانے دیں۔

اس مہینے میں برج سرطان سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جو اپنی فیملی کے لیے وقت نہیں نکال پاتے، اس مہینے امکان ہے کہ وہ خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں گے۔ یہ مہینہ سرطان کے لیے گزشتہ کئی مہینوں سے اچھا ثابت ہوگا۔

ماہرین فلکیات نے برج جدی کے افراد کو بھی نے اس فہرست میں شامل کیا ہے جن کا رواں ماہ بہت اچھا گزرنے والا ہے۔ ہوسکتا ہے انہیں وہ خوشخبری مل جائے جس کے انتظار میں وہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More