پی کے جیسے لوگ سچ میں مل سکتے ہیں کیونکہ ۔۔ سائنسدان خلائی مخلوق کے کتنے قریب پہنچ چکے ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 02, 2023

خلائی مخلوق کے بارے میں ہمیشہ سے اختلاف پایا جاتا ہے کہ کوئی مخلوق ایسی ہے بھی یا نہیں مگر اس موضوع پر کئی فلمیں بنائی جاچکی ہیں جبکہ حال ہی میں سائنسدانوں نے خلائی مخلوق کی دو لاشیں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور اب سائنس دانوں نے خلائی مخلوق کے حوالے سے اہم کھوج لگانے کے قریب پہنچنے کا بھی دعویٰ کردیا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناساکے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی نئی دریافتوں کی مدد سے جلد ہم سیاروں میں بسی کوئی اور مخلوق اور زندگی کے آثار کے بارے میں جان سکیں گے۔

اسپیس ٹیلی اسکوپ جیمز ویب کو 120 نوری سال کے فاصلے پر موجود K2-18b نامی سیارے میں گیس کی ایک ممکنہ علامت ملی ہے جو ماحول میں پائے جانے والے سادہ سمندری جانداروں سے پیدا ہوتی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دریافت نے حالیہ مطالعات میں اضافہ کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ K2-18 b ایک ہائیشین ایکسپو سیارہ ہو سکتا ہے، جس میں ہائیڈروجن سے بھرپور ماحول اور پانی کی سمندر سے ڈھکی ہوئی سطح رکھنے کی صلاحیت ہے۔

ناسا کے محققین نے اس گیس کی دریافت پر دعویٰ کیا ہے کہ بہت مضبوط اشارے ہیں جس کے باعث اب کائنات میں کسی خلائی مخلوق اور زندگی کی تلاش بہت زیادہ دوری پر نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More