اے آئی ٹیکنالوجی کا ایک اور کارنامہ ۔۔ اے آئی چیٹ بوٹ نے صرف 7 منٹ میں سافٹ ویئر کیسے تیار کرلیا؟

ہماری ویب  |  Sep 16, 2023

ٹیکنالوجی نے واقعی سب کو حیران کردیا ہے اور جب سے چیٹ جی پی ٹی آیا ہے اس نے بہت سی چیزیں آسان بنا دی ہیں۔اسی حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے صرف سات منٹ میں ایک سافٹ ویئر لکھا گیا ہے، اس کا کوڈ بنایا گیا ہے۔

اس میں اوپن اے آئی کمپنی کا تیارکردہ چیٹ جی پی ٹی 3.5 ورژن استعمال کیا گیا ہے۔ جیسا کہ یہ بات واضح ہے چیٹ جی پی ٹی جیسے جنریٹوو اے آئی پروگرام نہ صرف تصاویر اور ویڈیو بنارہے ہیں بلکہ اب ان سے کوڈنگ اور سافٹ ویئر پروگرامنگ کا کام بھی لیا گیا ہے۔

گزچائنا ویب سائٹ کے مطابق امریکی براؤن یونیورسٹی اور چینی جامعات نے مشترکہ کام کیا ہے۔ اس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ آیا اے آئی سافٹ ویئر کم سے کم انسانی مداخلت سے کوئی پروگرام بناسکتا ہے یا نہیں؟ پہلے اس کے لیے ایک فرضی کمپنی ’چیٹ ڈیو‘ کے نام سے بنائی گئی۔ پھراس ضمن میں چار کام اہم ہیں جن میں پلاننگ، کوڈنگ، ٹیسٹنگ اور ہدایات کی لکھائی شامل ہے۔ اس ضمن میں ساری ہدایات دی گئی تھیں۔

ماہرین حیران رہ گئے کہ سافٹ ویئر کی جانب سے 70 ٹاسک مکمل کیے گئےاور سات منٹ میں سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا۔یہاں تک کہ سافٹ ویئر اپنے مسائل کی نشاندہی اور خود انہیں حل کرنے کے قابل بھی تھا۔ ماہرین نے اس کی کارکردگی کو 86 فیصد تسلی بخش قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More