اتنے میں تو فیکٹری لگ جاتی ہے لیکن ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں شہزادی ڈیانا کا ایک سویٹر کتنے لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا؟

ہماری ویب  |  Sep 16, 2023

شہزادی ڈیانا کو انتقال کے برسوں بعد بھی لوگ بھولے نہیں ہیں، برطانیہ کی ہر دلعزیز شہزادی گوکہ گھریلو زندگی میں بدقسمت رہیں لیکن ان کے چاہنے والوں کی تعداد آج بھی کم نہیں یہی وجہ ہے کہ ان سے منسوب ہر چیز کو قدر و قیمت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

لیڈی ڈیانا کا ایک عام سویٹر ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوا ہے جو اب تک سب سے مہنگے داموں فروخت ہونے والا سویٹر بھی ہے۔ اس سویٹر کو ’دی بلیک شیپ‘ (سیاہ بھیڑ) کا نام دیا گیا ہے جس کی زمین سرخ ہے اور بہت سی سفید بھیڑوں کے درمیان ایک سیاہ بھیڑ کاڑھی گئی ہے۔

شہزادی ڈیانا کو فیشن آئیکون سمجھا جاتا تھا اور ان کے لباس اور دیگر فیشن نے دنیا بھر میں قبولیت عام کے کئی رکارڈ بھی قائم کئے تھے۔

دی بلیک شیپ کو سب سے پہلے انہوں نے ایک پولو میچ کے دوران پہنا تھا اور جب نیویارک کے مشہور نیلام گھرسودبے میں اسے پیش کیا گیا تو صرف 15 منٹ میں بولی ختم ہوگئی جس کی رقم پاکستانی روپوں میں 42 کروڑ 23 لاکھ کے برابر ہے اور اتنے میں پاکستان میں آسانی سے فیکٹری لگائی جاسکتی ہے۔

یہ سویٹر 11 لاکھ 43 ہزار ڈالر میں نیویارک میں نہ صرف یہ لیڈی ڈیانا کی اشیا میں سب سے زائد قیمت پر نیلام ہوا بلکہ مہنگے ترین سویٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل ڈیانا کا سب سے قیمتی لباس 604800 ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More