ایک دن نہ سوئیں تو ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں یہ خاتون مسلسل 11 سال سے کیوں جاگ رہی ہیں اور یہ کس عجیب بیماری میں مبتلا ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 15, 2023

انسانی جسم کیلئے نیند انتہائی ضروری ہے، ایک دن نہ سونے سے نیند کی کمی سر درد، چڑچڑے پن اور موٹاپے کا باعث بن سکتی ہے لیکن ویتنام میں خاتون ٹیچر ایسی بیماری میں مبتلا ہیں کہ 11سال سے سو نہیں سکی ہیں۔

36 سالہ ترانتھی نے بتایا کہ طویل بے خوابی کا آغاز ایک عجیب و غریب رونے کے واقعے سے ہوا تھا جب بغیر کسی وجہ سے کے آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور لیٹ کر آنکھیں بند کرنے کی کوشش کرنے کے باوجود پانی بہنے سے نہ رک سکا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد رونا تو بند ہوگیا لیکن نیند کی صلاحیت ختم ہوگئی، اب وہ کتنی بھی کوشش کرلیں لیکن سو نہیں پاتیں، آنکھیں تھک جاتی ہیں لیکن ذہن مکمل طور پر جاگتا رہتا ہے۔

ترانتھی نے بتایا کہ 11 سال سے صرف آنکھیں بند کرکے لیٹ جاتی ہوں تاکہ کچھ دیر آرام کرسکیں لیکن انہیں نیند نہیں آتی۔ اسپتال گئی تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ شدید بےخوابی کی بیماری ہے۔ ادویات لیں تو دوسرے اثرات شروع ہوگئے جس کی وجہ سے دوا لینا بھی چھوڑ دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More