سان فرانسسکو کے ساحل پر کتے کو بچاتے ہوئے امریکی شہری ہلاک

اردو نیوز  |  May 11, 2025

امریکی شہر سان فرانسسکو کے ساحل سمندر میں جمعرات 8 مئی کو ایک شہری کتے کو بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس شہری کو پانی میں داخل ہوتے دیکھا گیا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر وہ پانی میں ہی بے ہوش ہو کر گر پڑا۔

قریب ہی موجود دو خواتین نے فوری طور پر مدد کے لیے دوڑ لگائی اسے پانی سے باہر نکالا اور ریسکیو سروس کو اطلاع دی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق نیشنل پارک سروس کے اہلکار دو منٹ کے اندر موقعے پر پہنچ گئے اور اس شخص کو سی پی آر دینا شروع کیا۔ ا

س کے کچھ دیر بعد سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ اور فائر پیرامیڈکس کے عملے نے بھی موقعے پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی اور اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

اس شخص کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے لیکن ہسپتال پہنچنے پر پہلے تو اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تاہم بعد میں طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ نے بعد میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ہمیں افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ یہ مرد اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے، وہ کتا جسے اس شخص نے بچایا، خود ہی پانی سے باہر نکل آیا تھا اور اب وہ محفوظ ہے۔‘

UPDATE

Today, the San Francisco Fire Department responded to Ocean Beach and Lawton for a reported surf rescue.

911 Callers reported a fully clothed adult male entered the surf line to rescue a dog and, for an unknown reason, collapsed.

Two adult females entered the surf line… https://t.co/1wWdFHkbEL pic.twitter.com/JVBHomiWzz

— SAN FRANCISCO FIRE DEPARTMENT MEDIA (@SFFDPIO) May 9, 2025

فائر ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ایک افسوس ناک یاددہانی ہے کہ انسانوں یا پالتو جانوروں کے لیے پانی میں داخل نہ ہوں، بلکہ 911 پر کال کریں۔‘

سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ کے بٹالین چیف گلین کرچیٹ نے کے ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ساحل سمندر کے خطرات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ساحل کیلیفورنیا کے سب سے خطرناک ساحلوں میں سے ایک ہے۔ یہاں لہروں کا مد و جزر بے حد تیزی سے بدلتا ہے اور کرنٹس بھی انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔‘

سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ نے نیوز ویک کو یہ بھی بتایا کہ وہ تصدیق نہیں کر سکے کہ کتا اسی شخص کا تھا یا نہیں اور کتے کے مالک کے بارے می بھی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم حکام نے تصدیق کی ہے کہ کتا بحفاظت پانی سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More