ایلینز واقعی ہوتے ہیں کیونکہ ۔۔ خلائی مخلوق کی دو لاشیں کہاں سے ملیں، تہلکہ خیز انکشاف

ہماری ویب  |  Sep 14, 2023

خلائی مخلوق جو ماورائے زمین یا خلا میں کہیں اور وجود پذیر ہو، اس بارے اختلاف پایا جاتا ہے کہ فی الواقع کوئی مخلوق ایسی ہے بھی یا نہیں مگر اس موضوع پر کئی فلمیں بنائی جاچکی ہیں جبکہ اب سائنسدانوں نے خلائی مخلوق کی دو لاشیں دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

خلائی مخلوقات پر تحقیق کرنے والا ایک ماہر میکسیکو کی کانگریس میں دو مبینہ غیر زمینی لاشوں کی باقیات سامنے لے آئے ہیں، یہ باقیات جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے علاقے کوسکو سے دریافت ہوئی ہیں۔

جیمی ماسن اس سے پہلے بھی کچھ دعوے کر چکے ہیں جو ثابت نہیں ہوئے تھے، وہ 2017 میں بھی پیرو میں پائی جانے والی پانچ لاشوں کو اجنبی مخلوق کی لاشیں قرار دے چکے تھے تاہم بعد میں وہ انسانی بچوں کی لاشوں کی باقیات ثابت ہوئیں۔

یو ایف او لوجسٹ جیمی ماسن نے ان لاشوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کانگریس اراکین کو بتایا کہ یہ نمونے کسی زمینی حیات کے ارتقائی عمل کا حصہ نہیں ہیں۔

جیمی ماسن نے یو ایف اوز اور نامعلوم غیر معمولی مظاہر کی کئی اور ویڈیوز بھی کانگریس اراکین کو دکھائیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کا ایک تہائی اب تک ہمارے لیے نامعلوم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More