چین میں 70 سے زائد مگرمچھ فارم سے فرار ۔۔ آزاد گھومتے مگرمچھوں نے شہریوں کیساتھ کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Sep 13, 2023

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں میں طوفانی بارشوں کے دوران 70 سے زائد بڑے بڑے مگرمچھ ایک فارم سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

موسلا دھار بارشوں کے دوران گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر ماؤمنگ کی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں کیونکہ 70 سے زیادہ مگرمچھ پورے شہر میں پھیل چکے ہیں۔

حکام کے مطابق کئی بالغ اور نابالغ مگرمچھ بھاگ گئے تھے جن میں سے کچھ کو پکڑ لیا گیا ہے لیکن ایک جھیل کی گہرائی کی وجہ سے یہ آپریشن مشکل ہورہا ہے۔ مگرمچھوں کی وجہ سے کسی حادثے یا شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ اور جنوبی چین میں ریکارڈ توڑ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کررکھا ہے۔ہانگ کانگ میں شدید بارشوں سے رہائشی علاقے زیر آب آگئے، سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئیں اور ٹرینوں سمیت ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

جنوبی چین کے شہر شینزین کو بھی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جب کہ انتظامیہ نے سیلاب کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں بسنے والوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

خراب موسم کی سبب صوبے گوانگ ڈونگ میں سیکڑوں پروازوں کو معطل کردیا گیا، شہر میں ہونے والی اس بارش کو 1952 کے بعد سے اب تک کی بدترین بارش قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More