عمرہ کیلئے جانا ہے تو ۔۔ خواتین کے لباس سے متعلق کونسے 3 ضابطے جاری کئے گئے ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 13, 2023

حج اور عمرے جیسی عبادات کی ادائیگی کسی بھی مسلمان کے لیے دیرینہ خواہش ہوتی ہے تاہم خواتین کے محرم کے بغیر عمرہ کی ادائیگی کے دوران بہت سی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزار ت حج نے 3 ضابطے جاری کردیے ہیں، حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیے اور جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔ لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب نے بیرونِ ملک سے آنے والی خواتین کو محرم کے بغیر عمرے کے سفر پر آنے کی اجازت دے دی تھی، اس سے قبل 45 برس سے کم عمر کی کوئی بھی خاتون محرم کے بغیر عمرے کی غرض سے سعودی عرب نہیں جاسکتی تھی۔

محرم کے بغیر آنے والی 45 برس سے بڑی عمر کی خواتین کو بھی گروپ کی صورت میں آنے کی پابندی تھی اور اگر مرد حضرات کی بات کی جائے 40 برس کے کم عمر کے مرد اکیلے عمرے کی ادائیگی کے لیے نہیں جا سکتے تھے تاہم مردوں کے بطور محرم سعودی عرب آنے پر عمر کی پابندی نہیں تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More