آپ نے گھوڑوں کو رقص اکثر دیکھا ہوگا، ماضی میں میلوں میں گھوڑوں کا رقص خاص طور پر شامل ہوتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ متروک ہوتا جارہا ہے تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک گھوڑے کو بچے کے گانے پر جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کہتے ہیں کہ موسیقی کی اپنی زبان ہوتی ہے، جونہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے ذہنوں پر بھی اثر کرتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑا بچے کے نظم پڑھنے پر جھوم رہا ہے۔
پہلے تو گھوڑا کھڑکی سے باہر جھانکتا ہے لیکن جیسے ہی بچہ گانا شروع کرتا ہے، گھوڑا سر ہلا کر جھومنے لگتا ہے۔ گھوڑے کو ایسا کرتے دیکھ کر بچہ بھی خوشی سے سرشار ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں ایک 4 سے 5 سال کا بچہ گھوڑے کے سامنے ایک نظم گاتا ہوا نظر آرہا ہے، گھوڑا کھڑکی سے سر نکال کر بچے کا گانا سننے آتا ہے۔ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران ہیں اور اس ویڈیو کو بہت زیادہ دیکھا اور پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اس پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔