یہاں تو انسانوں کو کوئی نہیں پوچھتا اور ۔۔ امریکا میں بلی کے بچے کی جان بچانے کیلئے کیا کیا جتن کئے گئے؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Sep 12, 2023

دنیا میں نفسا نفسی کی وجہ سے بے حسی بھی بڑھتی جارہی ہے، جہاں لوگ پہلے کسی حادثے پر لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے تھے وہاں آج ویڈیو اور تصویر یں بنانے میں مصروف رہتے ہیں لیکن مدد کیلئے آگے نہیں بڑھتے تاہم امریکا میں ایک بلی کے بچے کیلئے 2000 کلوگرام وزنی سلیب کو مشینوں سے ہٹاکر جان بچائی گئی۔

واقعہ نیویارک میں پیش آیا، جب پورٹ جیفرسن اسٹیشن کے قریب ایک برساتی نالے سے بلی کے بچے کی پکار سنی گئی۔ جب نالے میں دیکھا گیا تو پتا چلا کہ 30 فٹ گہرائی میں بلی کا بچہ موجودہے اور اوپر سیمنٹ کی ایک بڑی چادر ہے۔

جانوروں کی جان بچانے والے رضاکاروں نے پولیس کی مدد سے برساتی نالے میں پھنسے بلی کے بچے کو بچانے کے لیے 5000 پونڈ یعنی 2200 کلوگرام وزنی سیمنٹ کی سلیب ہٹائی اور کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد بچے کو نکالا۔

بلی کے بچے کو نکالنے کیلئے رضاکاروں نے جیک، اوزار اور ہائیڈرالک مشینیں منگوائی کیونکہ چٹان جتنی بھاری سلیب کوہاتھوں سے کھسکانا ممکن نہ تھا۔ اسی لیے ایک خاص مشین جاز آف لائف بھی منگوائی گئی تھی۔بلی کے بچے کو نالے سے نکالنے کے بعد امدادی مرکز بھیجا گیا جہاں اس کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More