پاکستان میں ماضی میں سرکٹے انسان کی کہانیاں بہت عام تھیں جو وقت کے ساتھ قصہ پارینہ بن چکی ہیں لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک سرکٹے سیکورٹی گارڈ کی ویڈیو نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
ویڈیو میں ایک دکان کے بعد بیٹھے سیکورٹی گارڈ کو ڈیوٹی دیتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم تصویر میں حیران کن امر یہ ہے کہ سیکورٹی گارڈ کا سر غائب ہے۔
آپ کو زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ جس زاویے سے تصویر لی گئی ہے اس نے دوسری صورت میں غیرمعمولی تصویر کو دلچسپ وہم میں تبدیل کردیا ہے۔
گارڈ اپنا سر پیچھے کی طرف جھکا رہا ہے جس کی وجہ سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس کا سر نہیں ہے تاہم گارڈ کا سر موجود ہے اور سرکٹا کردار صرف کہانیوں کی حد تک ہی محدود ہے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی معمولی یا غیر معمولی چیز وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں تجسس پیدا ہوجاتا ہے تاہم ایسی کسی بھی چیز کیلئے مکمل حقیقت جاننا بہت ضروری ہوتا ہے۔