بے پناہ دولت ہے تو شوق بھی ایسے ہی ہونگے کہ ۔۔ بل گیٹس نے 2 دن کیلئے ریسٹورنٹ بک کرکے کیا آرڈر کردیا؟

ہماری ویب  |  Sep 11, 2023

دنیا کے رئیس ترین انسانوں میں سے ایک مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے دو دن کیلئے ریسٹورنٹ بک کرکے ایک ایسی چیز آرڈر کی کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ حیران پریشان رہ گئی۔

دنیا کے رئیس ترین انسان کا خطاب پانے والے بل گیٹس بے پناہ دولت کے مالک ہیں اور ایسے انسان کا کسی ریسٹورنٹ کو دو دن کیلئے بک کرکے اپنی پسند کا کھانا بنوانا شائد عجیب نہ لگے لیکن بل گیٹس نے ایسا نہیں کچھ نہیں کیا۔

بل گیٹس نے اسپین کے ایوارڈ یافتہ ریسٹورنٹ کو 2 دن کے لیے بک کرایا اور ریسٹورنٹ میں اپنے محافظوں اور دیگر افراد کے ساتھ پہنچے۔

بل گیٹس کی جانب سے پورا ریسٹورنٹ بک کرنے کی وجہ سے انتظامیہ نے اپنے بہترین پکوان بل گیٹس اور ان کی ٹیم کے لیے تیار کیے مگر بل گیٹس نے صرف ایک ڈائٹ سافٹ ڈرنک منگوائی اور اپنے طیارے میں واپس چلے گئے۔

یہ واقعہ کچھ عرصہ قبل پیش آیا ، اسپین کے معروف شیف جورڈی کروز نےاس حوالے سے بتایا کہ بل گیٹس نے ریسٹورنٹ کو پورے 2 دن تک اپنے لیے مختص رکھا اور اس دوران ان کی ٹیم کے افراد وہاں آکر کھانا کھاتے رہے تاہم بل گیٹس نے کوئی کھانا چکھا تک نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More