کراچی میں چند روز قبل شارع فیصل پر شیر کے آزاد گھومنے کے واقعہ کے بعد ایک اور ببر شہر کی سڑک پر چہل قدمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کراچی میں گھومنے والے شیر کو محکمہ جنگلی آحیات نے اپنی تحویل میں لے کر چڑیا گھر کے حوالے کردیا تھا تاہم اس شیر کو دیکھ کر سڑک پر گاڑیوں میں موجود لوگوں نے اپنی گاڑیاں لاک کرلیں کہ کہیں شیر اندر ہی نہ آجائے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل کا بادشاہ ببر شیر شہر میں آکر بھی اپنے اسی انداز میں گھوم رہا ہے۔شیر کو دیکھ کرلوگوں نے خود کو اپنی گاڑیوں میں بند کرلیا، بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملتے پر ریسکیو اہلکاروں نے شیر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
یہ ویڈیو ایک ترک سوشل میڈیا صارف نے شیئر کی جس کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور لائیک بھی کیا۔
یاد رہے کہ شہروں کے قریب موجود جنگلوں سے اکثر جانور گھومتے گھومتے آبادیوں کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔ بھارت میں کچھ دن پہلے ایک تیندوا گاؤں میں گھس گیا تھا۔
اس تیندوے نے گھر میں موجود کچی شراب پی اور بعد میں نشے کی حالت میں تیندوے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔