کھیل کھیل میں جان پر بن آئی اور ۔۔ میچ میں کہنی لگنے سے کھلاڑی کا گردہ ناکارہ ہوگیا ۔۔ مداحوں کا دل دہلانے والی ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 06, 2023

کھیل کے دوران اکثر چھوٹی موٹی چوٹیں لگنا معمول کی بات ہے لیکن منیلا میں ہونیوالے باسکٹ بال ورلڈ کپ میں حریف کھلاڑی کی کہنی لگنے سے سربیا کے کھلاڑی کا گردہ ضائع ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 30 اگست کو سربیا اور جنوبی سوڈان کے دوران میچ میں پیش آیا جہاں سربیا کے کھلاڑی بوریسا سیمانک حادثاتی طور پر حریف کھلاڑی کی کہنی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ گول کی کوشش کے دوران جنوبی سوڈان کے کھلاڑی نونی اوموٹ کی کہنی سربین پلیئر سیمانک کے پیٹ پر لگی جس سے وہ مارے تکلیف کے چیخ مارتے ہوئے وہیں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے تھے۔

سربیا کی باسکٹ بال فیڈریشن نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے میں بوریسا سیمانک اپنا ایک گردہ کھو چکے ہیں اور آپریشن کے بعد انکا ناکارہ گردہ نکال دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد جنوبی سوڈان کے کھلاڑی نونی اوموٹ کا کہنا ہے کہ سیمانک کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر دکھ ہے ، ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

سربیا کی باسکٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایک گردہ ناکارہ ہونے کے بعد بوریسا سیمانک کا کھیل کے میدان میں واپس آنا بہت مشکل نظر آتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More