پاکستان بمقابلہ انڈیا، کھلاڑیوں سے زیادہ تماشائی پُرجوش

اردو نیوز  |  Sep 03, 2023

ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور انڈیا کا میچ سری لنکا کے پالیکیلے سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا جہاں دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پاکستان اور انڈیا کے تماشائی اپنی اپنی ٹیموں کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔

تماشائیوں نے ہاتھوں میں جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

 انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا، تاہم بارش کے باعث پاکستانی ٹیم بیٹنگ نہ کر سکی۔

شاہین شاہ آفریدی نے کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی سمیت چار انڈین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان میں شائقین نے میچ کا لُطف اٹھانے کے لیے بڑی سکرینیں نصب کر رکھی تھیں۔

ہاردِک پانڈیا نے 90 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 87 رنز بنائے۔

پاکستان اور انڈیا کا میچ بارش کے باعث روکا گیا تو شائقین بے تابی سے موسم بہتر ہونے کا انتظار کرنے لگے۔

سری لنکا کے پالیکیلے سٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ ڈرا ہونے کا اعلان کیا گیا تو شائقین کو سخت مایوس ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More