مشہور امریکی ریسلر بیماری میں مبتلا ہوکر اچانک چل بسے

ہماری ویب  |  Aug 25, 2023

معروف امریکی ریسلر ونڈہم لورینس روٹنڈا اچانک 36 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروفیشنل ریسلر اور برے وائٹ کے نام سے مشہور امریکی ریسلر کی اچانک موت کی خبر سے ان کے مداح افسردہ ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ریسلر بِرے وائٹ کئی دنوں سے محت کے سنگین مسائل میں مبتلا تھے جن کے بارے میں تفصیلات فی الحال اب تک معلوم نہ ہوسکیں۔

رپورٹس کے مطابق بِرے وائٹ رواں سال کورونا وائرس میں بھی مبتلا ہوئے تھے جس سے ان کا دل بھی شدید متاثر ہوا تھا اور وہ کئی ماہ سے ریسلنگ کا حصہ نہیں تھے۔

لورینس روٹنڈا ڈبلیو ڈبلیو ای کے کئی بڑے اور نامور ریسلر کے ساتھ رنگ میں مقابلہ کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی کئی کشتی بازوں کو شکست دیں چکے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More