راشد لطیف نے پاکستانی بیٹرز پر تنقید کے تیر برسا دئیے

سچ ٹی وی  |  Apr 02, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شکست پر قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہ جیت سکا۔ دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے 84 رنز سے جیت کر سیریز میں دو ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

292 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 208 رنز بناسکی اور ابتدائی بیٹرز بری طرح ناکام اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دیکر سیریز جیت لی۔

قومی ٹیم کی کارکردگی پر سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا تھاکہ جن پچوں پر سوئنگ اور باؤنس ہوتا ہے وہاں پر ہماری ٹیم بالکل فارغ ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے بیٹرز کمر سے اوپر والی بال نہیں کھیل پا رہے ہیں، وائٹ بال کرکٹ میں دنیا کی کرکٹ کے ساتھ چلنا ہوگا۔

دوسری جانب آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز زیادہ مشکل ہوجاتی ہیں، جب وہ اور نسیم شاہ کھیل رہے تھے تو گیند پرانی ہوچکی تھی، ہم انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے خود کو الگ نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More