جوانی میں بڑی اور اب چھوٹی لگتی ہوں ۔۔ شگفتہ اعجاز کتنے سال کی ہیں؟ اداکارہ نے پہلی مرتبہ اپنی اصلی عمر بتا دی

ہماری ویب  |  Jun 26, 2023

اداکارہ شگفتہ اعجاز جن کو 90 کی دہائی سے ہم سب اپنی ٹی وی سکرین پر دیکھ رہے ہیں کبھی پی ٹی وی کے مشہور ڈراموں میں اداکاری کرتی نطر آئیں تو کبھی اے ٹی وی کے شوز میں ۔۔ شگفتہ ہر سال کچھ نہ کچھ نیا کرتی نظر آتی ہیں۔ کچھ ماہ قبل ان کی ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی تھی جس کو دیکھ کر لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ شگفتہ ہیں بلکہ کوئی جوان سی لڑکی معلوم ہو رہی تھیں جس میں ان کا میک اپ اسٹائلٹ عاکف الیاس نے کیا تھا جس کے بعد سب نے ان کی عمر کو جاننے میں دلچسپی رکھی تھی ۔۔

حال ہی میں اداکارہ ایک کامیڈی شو پر نظر آئیں جہاں ہوسٹ نے ان کی عمر سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں 52 سال کی ہوں اور میں اب 52 سال کی ہی دکھائی دیتی ہوں، میں کسی سے یہ امید نہیں رکھتی کہ لوگ مجھے چھوٹا سمجھیں، مجھے اتنا ہی سمجھا جائے جتنی میری عمر ہے ۔۔ ٹی وی سکرین نے کبھی میری عمر کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ میں پہہلے جب 18 سال کی تھی تو لوگوں نے مجھے ایک بڑی عمر کی عورت کے طور پر دیکھا اور ویسا ہی سمجھا، پھر میں نے ڈائریکٹرز سے کہا کہ مجھے ایسے کردار دیے جائیں جو میری عمر کے ساتھ انصاف کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More