ہماری ویب | Jun 23, 2023
اداکارہ کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران فلمی کیریئر کے آغاز اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میری زندگی میں بہت سے واقعات نے مجھے سخت فیصلے کرنے پر مجبور کیا جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو یہ فیصلہ میرے لیے ایک گیم چینجر تھا کیونکہ میں یہ بات نہیں جانتی تھی کہ مجھے فلم انڈسٹری میں کام کرنے میں دلچسپی ہے یا نہیں‘۔ میں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کی جوکہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا۔
میرے والد نے بھی مجھے شوبز میں آنے سے پہلے دانشمندی سے فیصلہ کرنے کو کہا تھا۔ ایک بار جب آپ اپنے چہرے پر شوبز کا پینٹ کرلیتے ہیں تو بعد میں اس سے چھٹکارا نہیں مل سکتا اور میں نے والد کی اس بات کا یقین نہیں کیا کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میں جب چاہوں اپنے چہرے سے شوبز کا پینٹ اتار سکتی ہوں۔ لیکن وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ میرے والد درست ہیں ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More