ہماری ویب | Jun 23, 2023
“میں نے اپنی والدہ کی کان کی بالیاں چرائی تھیں لیکن اس کے بدلے میں انھیں اور زیادہ اچھی بالیاں لا کر تحفے میں دیں“
یہ کہنا ہے بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کا جنھوں نے اپنی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی تشہیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے فلم میں پہننے کے لئے اپنی والدہ کی بالیاں چوری کی تھیں۔
واضح رہے کہ یہ بالیاں رنویر نے فلم کے گیت ’تم کیا ملے‘ میں پہنی ہوئی ہیں۔ اس فلم میں رنویر کے ساتھ عالیہ بھٹ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی موجود ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More