ہماری ویب | Jun 23, 2023
ڈرامہ بے بی باجی ایک بہترین فیملی ڈرامہ ہے جس میں عذرا بھابھی نے کوب رونق لگا رکھی ہے لیکن ان کی ساس یعنی بے بی باجی بیچاری اس قدر عذرا کے طعنوں، اس کی بدتمیزی سے پریشان ہیں کہ سر پکڑ کر اس لمحے کو روتی ہیں جس لمحے اس کو بیاہ کرکے گھر لائی تھیں۔ عذرا بھابھی کی آواز اور بے تکے طعنوں سے تو اب پوری قوم ہی لگتا ہے پریشان ہو چکی ہے۔ ارے بھابھی اپنی آواز آہستہ رکھو نہ، بکواس جتنی آپ کو کرنی ہے کیجیے لیکن کان کے پردے تو نہ پھاڑ دیجیے، ہم بہرے ہو جائیں گے ۔۔ ایسا کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو عذرا سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کر رہے ہیں کہ بہن تھوڑا سا لحاظ کرلو ۔۔۔
بے بی باجی بیچاری عذرا کے متعلق اپنی ہمسائی سے بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ بہن عذرا تو ایسے بولتی ہے کہ قبر کے مردے بھی اٹھا دے ۔ اس نے تو گھر کا جنازہ سا نکال کر رکھ دیا ہے اور اب وہ فرحت بھی لڑائیاں کروانے کی ماہر ہے۔ ایک اسماء ہی ایسی بہو ہے جو خاموشی سے بات وک دبا دیتی ہے ۔ جویریہ سعود کی اوور ایکٹنگ سے جہاں صارف تھوڑے پریشان ہیں وہیں ڈرامہ کی جان بھی انہیں میں بستی ہے ۔۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More