آخر میری طلاق ہورہی ہے اور۔۔ شوہر کی خاطر مذہب بدلنے والی راکھی ساونت طلاق کی خوشی کیوں منانے لگیں؟ دیکھئے ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 20, 2023

“لوگ طلاق پر افسردہ ہوتے ہیں لیکن میں خوش ہوں۔ بہت ڈپریش کا شکار تھی اس لئے دبئی چلی گئی تھی لیکن اب وہاں سے بہت سارا مرہم لے کر آئی ہوں“

یہ کہنا بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا جو دبئی سے بھارت واپس آنے کے بعد سرخ لہنگے میں اپنی طلاق کی خوشیاں منا رہی ہیں۔ گزشتہ روز راکھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی خوشی کو بریک اپ پارٹی کا نام دیا اور باقاعدہ ڈانس بھی کیا۔

راکھی ساونت نے اعلان کیا کہ اب ان کی زندگی میں کوئی بھی نہیں آئے گا کیونکہ انھوں نے بہت رو لیا۔ انھیں اتظار ہے کہ ان کی زندگی میں بھی خوشیاں آئیں۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے رواں برس جنوری کے مہینے میں عادل خان نامی بزنس مین سے شادی کی تھی اور کلہ پڑھ کر مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام بھی تبدیل کرلیا تھا البتہ پھر ان ی علیحدگی کی خبریں سامنے آنے لگیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More