کیا بھابھی کی سرجری نند نے کی ہے؟ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی سرجری سے متعلق فضیلہ عباسی نے حقیقت بتا دی

ہماری ویب  |  Jun 19, 2023

پچھلے کچھ دنوں سے حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان سوشل میڈیا پر خوب چھائی ہوئی ہیں، اور اسکی وجہ ان کا حالیہ فوٹو شوٹ ہے، جس میں وہ پہلے کے مقابلے کافی مختلف لگ رہی ہیں۔ اور صارفین کی جانب سے اس کو کاسمیٹک سرجری قرار دینے کے بعد سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

اب سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ نیمل کی کاسمیٹک سرجری ان کی نند فضیلہ عباسی جو کہ ایک ڈرماٹولوجسٹ ہیں، نے کی ہے اور اُن کا چہرہ بگاڑ دیا ہے۔

تاہم، فضیلہ عباسی نے ان الزامات کو مسترد اور جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ، "اُنہوں نے یا ان کے کلینک نے اس قسم کی کوئی سرجری نہیں کی ہے۔"

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ، سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید اور قیاس آرائیاں بلا جواز اور مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ یہ واقعی افسوسناک ہے کہ کس طرح چھوٹے اور غلط مفروضے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں پر حملہ کرنے کے لیے پھیلائے جا رہے ہیں۔

نیمل کی سرجری نے صارفین میں غم و غصہ پیدا کردیا ہے یہاں تک کہ ان کے مداحوں کا بھی کہنا ہے کہ، "وہ قدرتی طور پر ہی بے حد خوبصورت تھیں اور انہیں اس سرجری کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔" جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ، "وہ سرجری کی وجہ سے اب اداکارہ سارہ لورین جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔"

واضح رہے حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان ایک بچے کی ماں بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More