میں چھٹیاں منانے گئی اور گھر میں ڈکیتی ہوگئی۔۔ چور شلپا کے گھر سے کیا قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے؟

ہماری ویب  |  Jun 16, 2023

“میں شوہر اور بچوں کے ساتھ چھٹیاں منانے گئی تھی اور گھر میں ڈکیتی ہوگئی“

بھارت کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے جوہو میں موجود گھر میں اس وقت ڈکیتی کی واردات ہوئی جب وہ چھٹیاں منانے اپنے خاندان کے ساتھ انڈیا سے بھارت گئی ہوئیں تھیں۔

بھارتی پولیس کہا کہنا ہے کہ دو ڈکیت گھر کی 25 فٹ اونچی دیوار کو پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور شلپا کے گھر میں گھس کر ان کے ماسٹر بیڈ روم ، ڈائننگ روم اور اداکارہ کی بیٹی کے کمرے سے قیمتی چیزیں چوری کر کے بھاگ نکلے۔

اس کے بعد اداکارہ کے مینجر کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دونوں ڈکیتوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More