40 سال میں نے سسرال میں گزارے لیکن کبھی ۔۔ عصمت زیدی کی سسرال میں عزت کیسے ہوئی؟ لڑکیوں کو گھر بسانے کا سب سے اہم طریقہ بتا دیا

ہماری ویب  |  Jun 16, 2023

سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے نوجوان بچیوں کو گھر بسانے کا مشورہ دے دیا۔ اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی ایک سوال پر انہوں نے نوجوان لڑکیوں اور نئی نویلی دلہنوں کو سسرال میں جگہ بنانے کے گُر سکھاتے ہوئے کہا کہ انہیں سسرال میں سب کی عزت کرنی چاہیے اور صبر سے کام لینا چاہیے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ عملی مظاہرہ کرکے اپنی بچیوں کو سکھائیں کہ جب وہ دوسروں کے ساتھ حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں گی اور اپنے بڑوں کو عزت دیں گی تو ان کی سسرال میں جگہ خود بخود بن جائے گی۔

والدین کو اپنے بچوں کی صحبت پر خاص نظر رکھنی چاہیے اور انہیں یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا بچہ کب کس کے ساتھ اور کہاں، کیا کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے 40 سال سسرال میں گزارے اور یہی سیکھا ہے کہ اخلاق ہی سب سے بڑا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More