کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہُ اکبر! بے بی باجی ڈرامے میں شادی سے پہلے میلادِ نبی ﷺ کا اہتمام، عذرا بھابھی نے سب کا دل جیت لیا

ہماری ویب  |  Jun 15, 2023

ڈرامہ سیریل بے بی باجی اس وقت ہر گھر کی کہانی بنا ہوا ہے۔ جس میں ایک سادہ مڈل کلاس فیملی کا گھرانہ دکھایا ہے جہاں بہوؤں کی ساس سے تکرار بھی ہے، سسر کا احترام بھی ہے اور بھائیوں کی آپس میں نوک جھوک بھی ۔ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ پاکستانی گھرانوں میں شادی بیاہ یا کوئی بھی تقریب ہو اللہ تعالیٰ کے کلام اور رسولِ خُدا ﷺ کی نعتِ مقبول ﷺ سے شروع کی جاتی ہے۔ اور بے بی باجی ڈرامے میں بھی واصف بھائی کی شادی سے قبل یہی اہتمام کیا گیا ہے جو ناظرین کے دل جیت گیا۔

عذرا بھابھی ارے بھئی اگر امی کو میلاد ہی پڑھوانی ہے تو میں ہوں نا! باہر سے میلاد والی کو بُلانے کی کیا ضرورت ہے وہ ناک منہ پھلا کر پڑھتی رہے گی ۔۔۔ او ہو!!! یہ کہنا تھا عذرا بھابھی کا جو دن بھر گھر والوں سے بھڑتی رہتی ہیں لیکن جب ہوئی واصف کے لیے میلاد تو مائیک اپنے منہ کے پاس رکھ کر بیٹھ گئیں اور پھر کیا شاندار آواز سے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پڑھی کہ دیکھنے والوں کو کعبے کی رونق کعبے کا منظر پر کعبہ ہی یاد آگیا ۔۔۔

اس ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے لوگ نہ صرف اداکاروں، لکھاری، پروڈیوسر کی تعریفیں کر رہے ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ چینل کو بھی مبارکباد پیش کر رہے ہیں کہ ایک عرصے سے فیملی ڈرامے کی کمی کو اس ڈرامے نے مکمل کر دیا یہاں ہر ایک کردار اس قدر حقیقت میں ڈوبا ہوا ہے کہ اب تک کوئی ایسی نا زیباں چیز نہیں دکھائی جو دیکھنے میں بری لگے یا گھر میں معمول کے مطابق ہونے والی بات نہ ہو ۔۔

جویریہ سعود کی اداکاری اور بے بی باجی کی سنجیدگی بالکل ایک گھریلو ماحول بنا رہی ہے جس سے ناظرین کی دلچسپی ڈرامے میں بڑھ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More