ہماری ویب | Jun 15, 2023
ماڈل اور اداکارہ متھیرا کو ہر کوئی جانتا ہے لیکن ان کے خوفناک حادثے کے بارے میں کچھ ہی لوگ جانتے ہیں۔ ایک شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا بہت خوفناک حادثہ ہوا اور لوگوں کو لگا کہ میری موت ہوگئی اور ایسی بری خبریں پھیلنے لگیں لیکن میں زندہ بچ گئی۔
ماڈل و اداکارہ متھیرا کی گاڑی کو دبئی میں خوفناک حادثہ پیش آیا تھا، جسکی وجہ سے یہ شدید زخمی ہو گئیں تھیں جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔ متھیرا نے اپنے انسٹاگرام پر بھی حادثے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کار کو دو ٹرک نے ٹکر ماری تھی تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والی کار کی تصویر بھی شیئر کی تھی جو کہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ متھیرا کو چوٹیں آئیں ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔ حادثے کے وقت ان کی دوست بھی ان کے ہمراہ تھیں وہ بھی مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More