2 مرد چھوڑ گئے، لیکن مجھے کوئی اور ۔۔ راکھی ساونت اب تیسری شادی کب کریں گی، کیا لڑکا مسلمان ہے؟ مداحوں کو نیا سرپرائز دے دیا

ہماری ویب  |  Jun 15, 2023

راکھی ساونت نے عادل سے شادی کرکے خود کو پریشانی میں مبتلا کیا وہیں وہ خوش بھی ہیں کہ انہوں نے اسلام کو قبول کرلیا۔ عادل کی جانب سے دیے جانے والے دھوکے پر راکھی بہت افسردہ ہیں اور وہ یہ بات جان گئی ہیں کہ مرد کی وفا پر بھروسہ کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی بھول بن گیا اور ان سے ماں کی سایہ بھی عادل جیسے مرد نے ہی چھینا۔ اگر وہ وقت پر پیسے دے دیتا تو میری ماں زندہ بچ جاتی۔ لیکن حال ہی میں جم کے باہر دبئی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں راکھی نے نئے بندھن کا انکشاف کردیا ہے۔

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی مل گیا ہے لیکن میں پہلی شادی کے بعد ڈر گئی ہوں۔ مجھے ایک نیا محبت کرنے والا مل گیا ہے، اس کے باوجود میں عادل سے ہوئی اپنی شادی کے تجربے کے بعد کئی چیزوں پر شکوک و شبہات کا شکار ہوں۔ میری ایک شخص سے ملاقات ہوئی ہے، جو بہت اچھا ہے لیکن میں تیار نہیں ہوں بلکہ خوفزدہ ہوں، سب ہی جانتے ہیں میری پہلی شادی کا کیا انجام ہوا۔ میں منتظر ہوں کہ میری زندگی میں پھر سے اور خوشیاں آئیں، زندگی میں بہت رو لیا میں نے، دراصل میں بہت مایوس تھی اس لیے دبئی چلی گئی، اب بہت سا مرہم لے کر آئی ہوں۔ فی الحال میری عادل سے طلاق نہیں ہوئی ہے، لیکن جلد ہوجائے گی، میں اب زندگی میں آگے بڑھنا چاہتی ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More