ہماری ویب | Jun 14, 2023
سُشانت سنگھ راجپوت کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 سال گزر گئے۔ آج ان کی تیسری برسی پر بہن شویتا سنگھ کریتی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھائی کی جانبطرف سے تجویز کردہ کتابوں کی تصویر کے ساتھ جذباتی پیغام شیئر کیا۔ اداکار کی بہن شویتا سنگھ کریتی نے انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لو یو بھائی، آپ کی ذہانت کو سلام، میں آپ کو ہر لمحے یاد کرتی ہوں اور آپ میرا ایک حصہ ہیں جو اتنے ہی ضروری ہیں جتنی کہ زندہ رہنے کے لئے سائنس‘۔
انہوں نے سُشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ان کی تجویز کردہ چند کتابیں شیئر کر رہی ہوں، انہیں ان کے ہی انداز میں یاد کرتے ہیں۔
سُشانت سنگھ نے 3 برس قبل، 14 جون 2020ء کو اپنے فلیٹ میں خود کشی کرلی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹس کی روشنی میں قتل کے تمام تر دعوؤں کی تردید کرتے ہوئےخودکشی کی تصدیق کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) چارج شیٹ فائل کرنے سے قاصر ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Shweta Singh Kirti (@shwetasinghkirti)
A post shared by Shweta Singh Kirti (@shwetasinghkirti)
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More