حریم شاہ ویڈیو لیک کیس میں گرفتار صندل خٹک کو کہاں لے جایا گیا؟

ہماری ویب  |  Jun 13, 2023

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں عدالت نے صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر صندل خٹک کے خلاف حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔

صندل خٹک کو ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے نے صندل خٹک کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شریک ملزمہ عائشہ ناز کو شامل تفتیش کرنا ہے اور مزید تفصیلات لینی ہیں جبکہ سماعت کے دوران صندل خٹک کے وکیل کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صندل خٹک کا موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کی تحویل میں ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو حریم شاہ کی درخواست پر گرفتار کیا تھا، گزشتہ روز عدالت میں پیشی پر ملزمہ صندل خٹک نے مؤقف اپنایا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ لیک کیں۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ مجھے ایک سال سے تنگ کررہی ہے اور نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More