کوئی آوارہ یا ٹائم پاس کرنے والا لڑکا نہیں بلکہ ۔۔ کنول اور ذوالقرنین کی پہلی ملاقات اور شادی کیسے ہوئی؟ 4 سال بعد حقیقت بتا دی

ہماری ویب  |  Jun 12, 2023

ٹک ٹاکر کنول اور ذوالقرنین کی شادی تو آپ لوگوں کو بھی یاد ہوگی جس کی خاص بات یہ تھی کہ کنول نے شادی کے دن کوئی اونچی ایڑی کی سینڈل نہیں پہنی تھی بلکہ انہوں نے برائیڈل سنیکرز پہن کر ایک ٹرینڈ سیٹ کیا تھا کہ شادی پر بھی جوتے پہنے جا سکتے ہیں کیونکہ یہ آرام دہ ہوتے ہیں۔ کنول اور ذوالقرنین دونوں ایک ساتھ ٹک ٹاک کی ویڈیوز بناتے تھے لیکن دونوں پہلی مرتبہ کیسے ایک دوسرے سے ملے اور ان کی شادی کیسے ہوئی؟

سیالکوٹ میں کسی ٹک ٹاک کے پروگرام میں یہ دونوں ملے، اس وقت ذوالقرنین کو معلوم ہی نہ تھا کہ کنول کون ہے؟ انہوں نے کسی سے پوچھا کہ یہ کون ہے یا اس کے کتنے فالوورز ہیں تو معلوم ہوا کہ کنول کے تو 1 ملین فالوورز ہیں۔ جس پر ذوالقرنین نے کہا کہ یہ کون ہے جس کے اتنے چاہنے والے ہیں مگر میں اسے نہیں جانتا۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں بات کرتے ہوئے ذوالقرنین نے بتایا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ کنول کو دیکھا تو یہ مجھے اچھی لگی، میں اس کو دیکھتا ہی رہا اور اس کے بعد ایسا معاملہ پیش آیا کہ میرے کسی گروپ ممبر سے کنول کی لڑائی ہوگئی۔ اسکے بعد میں نے دونوں کی صلح کروانے کی کوشش کی۔ صلح تو نہ ہوئی اس وقت لیکن اس دوران میری اور کنول کی دوستی اچھی ہوگئی۔ میں نے مالم جبہ کی ٹرپ پر کنول سے پوچھا آپ کا کوئی دوست ہے یا کوئی رشتہ وغیرہ ۔۔ جس پر کنول نے نہیں کا جواب دیا جو مجھے اچھا لگا میں نے تو فوراً ہی کہہ دیا کہ آپ مجھے پسند ہیں۔ کنول نے کہا کتنا پسند کرتے ہیں؟ تو میں نے کہا کہ میں کوئی ٹائم پاس کرنے والا نہیں بلکہ شادی کروں گا جو بات اسکو پسند آئی، اس کے بعد ہماری اچھی بات ہوگئی اور یوں شادی تک معاملہ پہنچا۔ پھر شادی ہوگئی اور اب ایک پیاری سی بیٹی کے والدین ہیں۔ یہ بات دونوں نے 4 سال بعد پہلی مرتبہ اپنے فینز سے شیئر کی، ویڈیو:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More