ہماری ویب | Jun 10, 2023
بچوں کے ساتھ جنسی استحصال اور زیادتی کرنا ایک جرم ہے جو صرف پاکستان یا بھارت نہیں بلکہ پوری دنیا میں بڑھتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں ایک شو میں بھارتی اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا کہ جب میں تقریباً 13 سال کی تھی تو میرا بھی جنسی استحصال کیا گیا، میرے لیے یہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ تھا۔
میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا، میں ایک مال میں شاپنگ اور دوستوں کے ساتھ مووی دیکھنے گئی تھی، اس دوران ایک شخص نے مجھے نازیبا انداز میں privately چھوا تھا، اس واقعے پر میں سہم گئی تھی اور میرے لیے یہ کافی تکلیف دہ تھا۔
View this post on Instagram A post shared by FilmyCook (@filmycook)
A post shared by FilmyCook (@filmycook)
سونم کپور بات کرتے ہوئے کانپ اٹھیں اور کہا کہ میں نے اس واقعے کا ذکر آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا ہے، میں اس واقعے کو اب تک بھلا نہیں سکی ہوں۔ جس پر اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ اس میں سونم کا کوئی قصور نہیں ہے، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے افراد ذہنی مریض ہوتے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More