میرب اب خُدا کا واسطہ گھر چلی جاؤ ورنہ ۔۔ یمنیٰ زیدی کو لوگوں نے کون سی چیزیں بھیج دیں کہ وہ مرتسم خان کے پاس جانے کے لیے تیار ہو جائیں گیں؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 10, 2023

میرب اب تو پلیز خُدا کا واسطہ ہے گھر چلی جاؤ، مرتسم تمہیں لینے آرہا ہے اس کو اتنا تنگ نہ کرو۔ تمہاری وجہ سے اس کی زندگی آنکھ مچولی کا کھیل بن کر رہ گئی ہے۔ اب تمہیں ہم تحفے بھیج رہے ہیں وہ مرتسم کی طرف سے سمجھ کر رکھ لو اور بہن گھر چلی جاؤ ۔۔

ڈرامہ تیرے بن کی مرکزی اداکارہ یمنی زیدی جو میرب کا کردار نبھا رہی ہیں وہ گھر سے 5 نرتبہ بھاگ چکی ہیں لیکن اس ڈرامے کی ہر قسط ان کی مقبولیت میں خوب اضافہ کر رہی ہے۔ ڈرامہ ’تیرے بن‘ اور ’میرب‘ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے مداحوں و سوشل میڈیا پیجز کے ایڈمنز کی جانب سے یمنیٰ زیدی کو خوبصورت تحفہ بھجوایا گیا ہے۔ یمنیٰ زیدی نے اس تحفے کو کھولتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس تحفے میں میرب کے لیے مختلف کارڈز اور خوبصورت یادگار چیزیں موجود ہیں جنہیں یمنیٰ نے قیمتی قرار دیا ہے۔ اس میں کچھ تصاویر ہیں جن پر فریم کروایا گیا ہے، ہری چوڑیاں ہیں۔ ڈرامہ تیرے بن کی کچھ تصاویر ایک مگ پر پرنٹ کروائی گئی ہیں اور 4 بڑے خطوط ہیں۔

اس ویڈیو میں لوگ کمنٹ کرتے ہوئے میرب سے گھر جانے کی درخواست اور کسی دوسرے اچھے پراجیکٹ میں وہاج کے ساتھ نظر آنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More