جب میں پیدا ہوئی تو کوئی مجھے اُٹھا کر لے گیا پھر ۔۔ کھوئی ہوئی رانی مکھرجی اپنے ماں باپ سے کیسے ملیں؟ اداکارہ کا کئی سال بعد انکشاف

ہماری ویب  |  Jun 08, 2023

اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت انہیں ایک دوسرے بچے سے تبدیل کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو کے دوران رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش کے وقت اسپتال میں ایک انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ پیدا ہوئیں تو اسپتال میں ایک پنجابی فیملی کی بچی کے ساتھ تبدیل ہوگئی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میری والدہ کرشنا مکھرجی کو اس بات کا احساس ہوا تو انہوں نے اسپتال میں شورشرابا شروع کردیا اور کہا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے، میری بیٹی کی آنکھیں براؤن تھیں جبکہ اس کی آنکھیں براؤن نہیں ہیں۔ رانی مکھرجی نے بتایا کہ والدہ نے مجھے اسپتال میں ڈھونڈنا شروع کردیا اور انہوں نے مجھے ایک پنجابی فیملی کے کمرے میں موجود پایا، جن کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ گھر والے مجھے مذاق میں کہتے ہیں کہ اصل میں تم ایک پنجابی ہو لیکن غلطی سے ہماری فیملی میں آ گئی ہو۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More