یہ جو آرمی ہے وہ ۔۔ چاہت فتح علی خان نے پاک فوج کو نئے انداز میں خراجِ تحسین پیش کردیا، ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 08, 2023

پاکستان کے مشہور استاد چاہت فتح علی خان جو استاد نصرت فتح علی خان کے مداح ہیں انہوں نے اپنے انداز میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر دیا۔ انہوں نے پاک مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا نیا ملی نغمہ ’یہ جو آرمی ہے‘ پیش کر دیا۔

کل ریلیز کئے گئے ان کے اس ملی نغمے کی 2 مختلف ویڈیوز کو اب تک 11 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس پر کچھ لوگوں نے جہاں ان کا مذاق بنایا وہیں ان کی تعریف بھی کی اور پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے پر ان کو خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

گانے کے بول کچھ یوں ہیں، یہ جو پاک آرمی ہے، یہ جو پاک آرمی ہے، یہ جو ہماری آرمی ہے ۔۔ یہ جو میری آرمی ہے، ملاحظہ فرمائیں:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More