یہ ملازمین کے ساتھ ہر ہفتے میٹنگ کرتی ہیں ۔۔ آخر کترینہ کیف اپنے گھر کے نوکروں سے کون سی خفیہ باتیں کرتی ہیں؟ شوہر نے راز بتا دیا

ہماری ویب  |  Jun 07, 2023

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں میں اپنے نام اور خوبصورتی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ ان کو سب ہی پسند کرتے ہیں۔ اداکارہ کے شوہر حال ہی میں ایک یوٹیوب انٹرویو میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی بیگم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ

" ہمارے گھر کا بجٹ مہینے میں ایک بار نہیں بلکہ 4 مرتبہ پیش کیا جاتا ہے۔ کترینہ کیف گھر میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ بجٹ کے حوالے سے ہفتہ وار میٹنگ کرتی ہیں۔ کترینہ کیف اور گھر کے ملازمین کے درمیان جب گھر کے بجٹ کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہوتی ہے تو میں صرف دیکھتا اور سنتا ہوں اور مجھے اس میں مزہ آتا ہے۔ ملازمین سے اخراجات کے بارے میں پوچھتی بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More