5 یا 10 کروڑ نہیں بلکہ ۔۔ سینئر اداکارہ سنگیتا ایک سال میں کتنے کروڑ روپے کما لیتی ہیں؟ بھارتی میڈیا کا حیران کن دعویٰ

ہماری ویب  |  Jun 06, 2023

پاکستان کی مشہور اداکارہ سنگیتا جو نہ صرف ایک مایہ ناز اداکارہ ہیں بلکہ ہدایتکار اور پروڈیوسر کے طور پر بھی انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی جوانی سے اب نہ لاتعداد سٹیج ڈراموں، ٹی وی ڈراموں اور نہ جانے کتنی فلموں میں اداکاری کی اور اپنے فن سے سب کا دل جیتا۔ اداکارہ سنگیتا کا اصل نام پروین رضوی ہے۔ ان کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے ایسا حیران انکشاف کیا ہے کہ سننے والے دنگ رہ گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ سنگیتا سالانہ 39 کروڑ روپے کماتی ہیں جس کے باعث وہ پاکستان کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔

لیکن اس انکشاف پر تا حال اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا، مگر بھارتی میڈیا کی مین سٹریم میں اس وقت سنگیتا کی سالانہ 39 کروڑ روپے کمائی کے چرچے ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More