صرف کامیڈی کرنے کے اتنے پیسے۔۔ کپل شرما, کامیڈی شو کی 1 قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ یقین نہیں کر پائیں گے

ہماری ویب  |  Jun 06, 2023

بھارتی کامیڈین کپل شرما، آج شہرت اور کامیابی کی جس بلندی پر ہیں یہ سب ان کی محنت، لگن اور اپنے کام کی طرف انکی ایمانداری کا نتیجہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں نہ صرف بھارت میں پسند کیا جاتا ہے بلکہ پاکستان میں بھی ان کے بہت مداح ہیں، جو ان کا شو "کامیڈی نائٹس وتھ کپل" بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

حال ہی میں معروف پاکستانی کامیڈین افتخار ٹھاکر نے بھی ایک پوڈ کاسٹ میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کی خوب تعریف کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ، کپل شرما بہت ملنسار اور عاجزانہ طبیعت کے مالک ہیں، جب بھی کوئی ان سے بات کرے تو اسے کبھی نہیں لگے گا کہ وہ اتنے بڑے اسٹار سے بات کر رہا ہے کیونکہ ان میں بالکل بھی تکبر نہیں ہے۔

اسکے علاوہ افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا کہ، "کپل شرما کامیڈی شو کرنے کے لیے تقریباً 5 کروڑ بھارتی روپے تو لے رہے ہوں گے یا شاید اس سے بھی زیادہ کیونکہ ان کی شہرت بہت زیادہ ہے۔"

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی بھی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ، "کپل شرما، اپنے شو "کامیڈی نائٹس وتھ کپل" کی ایک قسط کی میزبانی کرنے کے لیے 50 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More